ویلنٹائن ڈے ایک شرط کے ساتھ حرام نہیں اس کا منانا جائز ہے: تیونسی مفتی اعظم

15 فروری 2018


تیونسیا(آئی این پی)تیونس کے مفتی اعظم عثمان بطیخ نے کہا ہے کہ "ویلنٹائن ڈے" حرام نہیں اور اس کو منانا جائز ہے بشرط یہ کہ "اخلاقی حدود کو پار نہ کیا جائے"۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ سخت گیر مبلغین کا اس کو نصاری کی تقلید قرار دینا درست نہیں ہے۔ اس لیے کہ ویلنٹائن ڈے کا براہ راست ان کے مذہب سے کوئی تعلق نہیں۔ جو چیز بھی لوگوں کو قریب لائے اور ان کو اکٹھا کرے وہ ایک ایک اچھا امر ہے۔مفتی اعظم کے مطابق محبت اسلامی اقدار میں داخل ہے۔ اللہ کی محبت اسلام ہے اور اللہ سے محبت یہ ہے کہ آپ تمام انسانوں سے محبت کریں، اس سے دلوں میں موجود بغض اور کدورت کا خاتمہ ہو گا۔
مفتی اعظم

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...