نواز شریف، شہباز کے گھروں کی سیف سٹی کیمروں سے نگرانی شروع

15 فروری 2018

لاہور (خصوصی رپورٹر) سابق وزیراعظم نواز شریف کی رہائش گاہ جاتی امراء رائے ونڈ، وزیراعلیٰ شہبازشریف کی رہائش گاہ ماڈل ٹائون ایچ۔ 96 اور کیمپ آفس ایچ۔ 180 کی سکیورٹی کیلئے سیف سٹی کیمروں سے نگرانی شروع کردی گئی ہے۔ واضح رہے سپریم کورٹ کے سہ رکنی بنچ کی ہدایت پر ان تینوں مقامات سمیت لاہور شہر کے مختلف مقامات پر سڑکوں سے حفاظتی رکاوٹیں ہٹائی جا چکی ہیں۔