پرویز ملک کی اٹاوے میں کینیڈا کے وزیر زراعت سے ملاقات

15 فروری 2018

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وفاقی وزیر تجارت پرویز ملک نے اٹاوا میں کینیڈا کے وزیر زراعت لارنس میسکوے سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان زرعی سیکٹر میں تعاون کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر تجارت نے کینیڈا کی طرف سے پاکستان میں ڈیموں اور آبپاشی کے آبی ذخائر کی تعمیر کیلئے امداد کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا کو اب جنگلات‘ ماہی گیری‘ بھاری زرعی مشینری جیسے شعبوں میں پاکستان کی مدد کرنا چاہئے۔ کینیڈا کے وزیر زراعت نے پاکستان کے معاشی ترقی کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ کینیڈا زراعت کے شعبہ کے لئے پاکستان کو ہر طرح سے تکینکی مدد فراہم کرے گا۔