;زکریا یونیورسٹی طالبہ زیادتی کیس 6 ملزمان کا مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ

15 فروری 2018


ملتان (کرائم رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے زکریا یونیورسٹی کی طالبہ سے زیادتی اور ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ کرنے کے مقدمہ میں 6 ملزموں کامزید2روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کرنے کاحکم دیاہے۔فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ویمن سنٹرکی جانب سے ملزموں کو سخت سکیورٹی میں چہروں کو کپڑے سے ڈھانپ کرپیش کیا گیا۔دریں اثناءانچارج تھانہ انعم کی جانب سے ملزموں سے تفتیش کے لئے مزید10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کرتے ہوئے مو¿قف اختیار کیا گیا کہ بہاءالدین زکریا یونیورسٹی کی طالبہ مرجان نے مقدمہ درج کرایاکہ یونیورسٹی استاد،کلاس فیلواوراس کے دوستوں نے اس کوزبردستی زیادتی کانشانہ بنانے کے ساتھ قابل اعتراض ویڈیوز بنا کرجنسی طورپرہراساں کیاہے درج کرکے ملزمان یونیورسٹی کے لیکچرار ڈاکٹرمحمداجمل مہار ،طالب علموں علی رضا، نشاط اورعثمان قاسم،بینک ملازم تنزیل اورعثمان خالد کاسابقہ ریمانڈمیں طبی معائنہ کرانے کے ساتھ برآمدگی بھی کی گئی ہے جبکہ ملزموں سے اسلحہ ،مزیدویڈیوز اورتصاویرکی برآمدگی ہونی باقی ہے اس لئے ملزموں کامزیدجسمانی ریمانڈمنظورکرنے کاحکم دیاجائے۔
طالبہ زیادتی کیس