عام انتخابات میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے کم بیک کرینگے: علی ترین
لودھراں ( خبر نگار ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی خان ترین نے گزشتہ شب لودھراں شہر میں اپنے پسندیدہ ڈھابے پر کارکنوں کے ہمراہ انڈہ شامی کھایا اس کے بعد مقامی مشہور ہوٹل نصو پر پہنچ کر چائے پی اور شہریوں میں گھل مل گئے۔پارٹی کارکن اور عام شہری علی خان ترین کو اپنے درمیان پا کر بہت خوش دکھائی دیے۔ کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے علی خان ترین نے کہا کہ حکومت وقت کے خلاف مجھے پہلے الیکشن میں لوگوں نے 87ہزارو وٹ دیے جس پر میں انکا بے حد مشکورہوں۔ ہمیں یقین ہے کہ ہمارے ووٹرز پہلے کی طرح اب بھی ہمارے ساتھ ہیں۔جنرل الیکشن میں پہلے سے زیادہ محنت کرکے کم بیک کرینگے اور بھرپور کامیابی حاصل کرینگے۔ علاوہ ازیں علی خان ترین چک نمبر 387ڈبلیو بی اور 389ڈبلیو بی پہنچے جہاں انہوں نے پولنگ ڈے کے موقع پر ن لیگی ورکرز کی جانب سے تشدد سے زخمی ہونے والے پی ٹی آئی ورکر صفدر اور دیگر کارکنوں سے ملاقات کی۔علی خان ترین نے بھرپور سپورٹ کرنے اپنے ورکرز اور سپورٹرز کا بھی شکریہ اد اکیا۔
علی ترین