میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں اور عملہ کی ملی بھگت ‘ شہر میں غیر قانونی سٹینڈز کی بھرمار
ملتان (خبر نگار خصوصی) میونسپل کارپوریشن کے چیئرمینوں اور عملہ کی ملی بھگت سے شہر میں ہسپتالوں شادی ہالز و مختلف دفاتر کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈز کی بھر مار ہو گئی ہے جو ٹریفک کے بہا¶ میں رکاوٹ کا باعث بن رہے ہیں معلوم ہوا ہے کہ تجاوزات کمیٹی کے چیئرمین چوہدری لعل اکبر کی سرپرستی میں نجی ہسپتال کے باہر غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ قائم کیا گیا وہاں پر فیس وصول کی جانے لگی نجی ہسپتال کی انتظامیہ نے پولیس کو آگاہ کیا ٹھیکیدار نے موقف اختیار کیا کہ سرکاری طور پر سٹینڈ قائم کیا گیا ہے بعد میں وہ غائب ہو گیا اب تجاوزات کمیٹی کے چیئرمین نے میئر سے سٹینڈ قائم کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کرانے کے لئے دبا¶ ڈالنا شروع کردیا ہے جبکہ شہر میں جگہ جگہ قائم غیر قانونی پارکنگ سٹینڈ سے لاکھوں روپے ماہانہ فیس وصول کی جارہی ہے۔
غیر قانونی سٹینڈ