جرنلسٹ ہا¶سنگ سوسائٹی کا سب آفس ملتان میں قائم‘ صحافی کالونی کا ریکارڈ منتقل

15 فروری 2018

ملتان(پ ر )وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت پر ملتان کے صحافیوں کے مطالبہ کی روشنی میں ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس ملتان میں پنجاب جرنلسٹ ہاﺅسنگ فاﺅنڈیشن کا سب ڈیسک قائم کر دیا گیا ہے اور صحافی کالونی سے متعلق ریکارڈ بھی سب آفس کے لئے بھجوا دیا گیا سب آفس میں ڈپٹی ڈائریکٹر سید ماجد علی نقوی اور ڈپٹی ڈائریکٹر اصغر خان کو کوارڈینیٹر مقرر کیا گیا ہے۔ صحافی کالونی سے متعلق صحافیوں کے مسائل ‘ واجبات کی ادائیگی اور اب تک ادا کی جانے والی رقم بارے معلومات ملتان ڈیسک ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز آفس سے حاصل کی جا سکتی ہےں۔ صحافی کالونی کے حوالہ سے ملتان سب ڈیسک کے قیام پر صدر پریس کلب شکیل انجم ‘ جنرل سیکرٹری مرزا ندیم احمد اور دیگر عہدیداران اور ممبران پریس کلب نے وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔
جرنلسٹ ہا¶سنگ سوسائٹی/ ملتان