کوئی بیس برس ادھر کی بات ہے کہ فارن آفس میں ہمیں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریسرچ بھرتی کرنا تھا، اخبار میں اشتہار نکلا تو درخواستوں کا ڈھیر لگ گیا۔ شارٹ لسٹنگ کی تو ان میں ایک پی ایچ ڈی بھی تھا جو ریلوے میں سٹیشن ماسٹر تھا اور ڈاکٹریٹ پنجابی میں تھی۔ انٹرویو کیلئے تشریف لائے تو بالکل ویسے ہی تھے جیسا کہ انہیں ہونا چاہئے تھا۔ نوکری تو کیا ملنا تھی بہرحال مجھے افسوس ضرور ہوا ایک پی ایچ ڈی پانچویں گریڈ کی نوکری کر رہا ہے مگر یہ صدمہ اگلے روز کافور ہو گیا جب پتہ چلا کہ ایک سرکاری محکمہ میں نائب قاصد، ڈسپیچ رائیڈر اور ڈرائیوروں کی اسامیاں نکلیں تو امیدواروں میں پی ایچ ڈی ایک چھوڑ تین تھے۔ تعلیم کے کرتائوں دھرتائوں کو شاباش کہ دنیا کی اعلیٰ ترین ڈگری کا کیا خوب مصرف نکالا ہے۔
شہباز شریف اب اپنی ساکھ کیسے بچائیں گے
Apr 18, 2024