سٹیٹ بنک نے برآمد کنندگان کیلئے طویل مدتی اسلامک فنانسنگ کی سہولت متعارف کرا دی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے برآمد کنندگان کیلئے طویل مدتی اسلامک فنانسنگ کی سہولت متعارف کروا دی۔ اعلامیہ کے مطابق اسلامک لانگ ٹرم فنانسنگ فیسلٹی رکھی گئی ہے۔ فنانسنگ سہولت نئے پلانٹس اینڈ مشینوں کی خریداری کیلئے ہے۔ 50لاکھ ڈالر کی ایکسپورٹ کرنے والے سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔