لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا کا دورہ وادی نیلم اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کی
اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) آئی ایس پی آرکے مطابق کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا نے وادی نیلم کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر راولپنڈی نے وادی نیلم میں اگلے مورچوں پر جوانوں سے ملاقات کی۔ کور کمانڈر نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو سراہا۔