نظام صلوۃ کا نفاذ جبر سے نہیں ترغیب سے کرنا چاہتے ہیں: وزیر مذہبی امور

15 فروری 2018

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ اسلام آباد کی 615مساجد میں سے 606مساجد نے یکساں اوقات میں اذان اور نماز پر اتفاق رائے کر لیا ہے جو بہت بڑی کا میابی ہے، معاشرے میں اسلامی شعار کی سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے، نظامِ صلوٰۃ کا نفاذ جبر سے نہیں بلکہ ترغیب سے کرنا چاہتے ہیں،نظامِ صلوٰۃ کمیٹی کو اسلام آباد کی 50 یونین کونسلز کی سطح تک لے جائیں گے۔ وہ وزارت مذہبی امور میں نظام صلوٰۃ کمیٹی کی صدارت کر رہے تھے۔ اجلاس میں نظامِ صلوٰۃ پر تازہ ترین پیش رفت، مسائل اور تجاویز پر تبادلہ خیال کیا۔