صدر جنوبی افریقہ جیکب زوما نے استعفیٰ دیدیا

15 فروری 2018
صدر جنوبی افریقہ جیکب زوما نے استعفیٰ دیدیا

جوہانسبرگ (اے ایف پی) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے استعفیٰ دے دیا۔ حکمران جماعت نے صدر زوما کو مستعفی ہونے کے لئے بدھ تک کی مہلت دی تھی۔ یاد رہے صدر زوما پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ جنوبی افریقہ کی پولیس نے گزشتہ روز امیر ترین گپتا فیملی کے جوہانسبرگ میں واقع گھر پر چھاپہ مارا ہے، جن پر سکینڈل زدہ صدر جیکب زوما کے ماتحت مبینہ کرپشن میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔