ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس: ایف آئی اے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرے گی

15 فروری 2018

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ایف آئی اے ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس پر سپریم کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کیس لڑنے کیلئے ایف آئی اے نے جسٹس (ر) حامد علی شاہ کی خدمات حاصل کرلیں۔ جسٹس (ر) حامد علی شاہ نے کہا ہے کہ 4 دن میں پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں اپیل دائر کریں گے۔ پشاور ہائی کورٹ نے جعلی ڈگری کیس میں ڈاکٹر فواد کیخلاف ایف آئی آر ختم کرنے کا فیصلہ دیا تھا۔ ہائی کورٹ نے فیصلے میں معاملے کو ایف آئی اے کے دائرہ ار سے باہر قرار دیا تھا۔ ڈاکٹر فواد باچا خان یونیورسٹی چارسدہ میں بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعینات تھے۔