ججز کی تضحیک کی اجازت نہیں دینگے‘ جسٹس ثاقب عادی درخواست گزار شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں میں داخلے پر پابندی

15 فروری 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس ثاقب نثار نے عادی درخواست شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ آف پاکستان کی تمام رجسٹریوں میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ججوں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گے۔ اب کسی بھی جھوٹی پٹیشن کا دور ختم ہو گیا۔ تین رکنی بینچ نے شاہد اورکزئی کی جانب سے حال ہی میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہونے والے لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے شاہد اورکزئی پر اظہار ناراضی کیا اورسپریم کورٹ آف پاکستان کی تمام رجسٹریوں میں انکے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔