فیصل آباد: خوشحال خان ڈسٹرکٹ بار کے صدر، روہیل ظفر کینتھ سیکرٹری منتخب

15 فروری 2018

فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) فیصل آباد ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے انتخابات میں خوشحال خان ایڈووکیٹ بھاری اکثریت سے صدر منتخب ہوگئے جبکہ روہیل ظفر کینتھ سیکرٹری بن گئے۔ انہوں نے 704 ووٹ حاصل کئے۔ نائب صدر کے عہدے پر رانا اکرام ربانی 1264، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے رانا فہیم صفدر 1193 اور فنانس سیکرٹری منیبہ کنول 1678 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے۔