جمرود: مکان کی چھت گرنے سے ماں بیٹے سمیت 3 افراد جاں بحق‘ 6 زخمی

15 فروری 2018

خیبرایجنسی(صباح نیوز)جمرود کے علاقے طور خیل میں مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوگئے۔خیبر ایجنسی میں جمرود کے علاقے طور خیل میں بارش کے باعث خستہ حال مکان کی چھت اچانک منہدم ہوگئی جس کے باعث ایک ہی خاندان کے 3 افراد جاں بحق اور6 زخمی ہوگئے۔ چھت گرنے کی وجہ سے مکان کا ایک بڑا حصہ مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔حادثے کی اطلا ع ملتے ہی ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور نعشوں کو جمرود ہسپتال منتقل کردیا۔ جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹا اور بھانجا شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔