مظفرگڑھ: 6 سالہ بچے کے اغوا کا ڈراپ سین، ماں نے مخالفین پر مقدمہ درج کرانے کیلئے غائب کیا، 2 ملزم گرفتار

15 فروری 2018

مظفرگڑھ (نامہ نگار) 6 سالہ بچے کے اغواء کے ڈرامے کا ڈراپ سین ہوگیا، ماں نے مخالفین کیخلاف مقدمہ درج کرانے کے لیے اپنے بچے کو ایک ماہ کے لیے روپوش کرادیا، پولیس نے 2 افراد گرفتار کرلیے۔ تفصیلات کے مطابق کرمداد قریشی علاقہ سے 6 سالہ بچے ساجد کے مبینہ اغواء کا مقدمہ تھانہ قریشی میں درج کرایاگیا،13جنوری کو درج کرائے جانے والے اغواء کے مقدمہ کی مدعیہ بچے کی ماں حسینہ مائی تھی۔ پولیس نے کیس کی تفتیش کی تو معلوم ہوا بچے کے اغواء میں کوئی اغواء کار ملوث نہیں بلکہ بچے کی ماں نے ہی اپنے بیٹے کے اغواء کا ڈرامہ رچایا، منصوبے کے تحت اپنے داماد اقبال اور اسکے دوست عابد کے ذریعے بچے کو اغواء کرایاگیا۔ تھانہ قریشی نے بچے کو برآمد کراکر داماد اور اسکے دوست کو گرفتار کرلیا ہے۔