بھارت میں بیروزگاری: گریڈ 4 کی اسامیوں کیلئے 20 لاکھ درخواستیں‘ 992 پی ایچ ڈی امیدوار
نئی دہلی (نوائے وقت رپورٹ) بھارت میں بیروزگاری سنگین صورتحال اختیار کر گئی۔ بھارتی ریاست تامل ناڈو میں گریڈ 4 کی اسامیوں کیلئے 20 لاکھ کے قریب درخواستیں موصول ہوئی ہیں۔ امیدواروں میں 992 پی ایچ ڈی‘ 23 ہزار ایم فل‘ ڈھائی لاکھ ماسٹرز اور 8 لاکھ گریجوایشن شامل تھے۔ ادھر مدھیہ پردیش میں چپڑاسی کی 57 اسامیوں کیلئے 60 ہزار سے زائد درخواستیں موصول ہوئیں۔ امیدواروں میں پی ایچ ڈی‘ ایم بی اے اور انجینئرز شامل تھے۔ اسامی کیلئے تعلیمی قابلیت آٹھویں پاس جبکہ تنخواہ 7 ہزار تھی۔