’’پاکستان سے پیار‘‘ کا بیان مانی شنکر کو پارٹی سے نکال دیں کانگریس کے سیکرٹری کا راہول گاندھی کو خط

15 فروری 2018

نئی دہلی(آن لائن) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کے سابق رہنما مانی شنکر آیئر کے بیان ’میں پاکستان سے پیار کرتا ہوں اور مجھے بھارت بھی عزیز ہے، کی پارٹی میں مخالفت شروع ہوگئی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک پروگرام میں مانی شنکر نے دوطرفہ تعلقات کی بحالی کیلئے غیر مشروط بات چیت پر زور دیا گیا۔ پروگرام کے دوران انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تنازعات کا حل غیر مشروط مذاکرات میں مضمر ہے۔ شنکر کے بیان کیخلاف پارٹی میں مخالفت شروع ہوگئی۔ کانگریس پارٹی کے سیکرٹری اور سابق رکن پارلیمنٹ ہنومنت رائو نے راہول گاندھی کو خط تحریر کرکے مطالبہ کیا کہ مانی شنکر آیئرکو پارٹی سے نکال دیا جائے کیونکہ انہی کے بیان کی وجہ سے گجرات الیکشن میں کانگریس کو نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔