لیبیا میں افریقی تارکین کا ٹرک الٹ گیا‘23 ہلاک‘100 سے زائد زخمی

15 فروری 2018

طرابلس (اے ایف پی) لیبیا میں افریقی تارکین سے بھرا ٹرک الٹنے سے 23 پناہ گزین ہلاک اور 100 سے زائد زخمی ہو گئے۔ ہسپتال کے ترجمان حاتم التویجر نے میڈیا کو بتایا کہ 300 سے زائد تارکین سوار تھے تیز رفتاری کے باعث قصبے بن ولید میں حادثہ پیش آیا۔ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرا دیا گیا۔ ٹرک میں افریقی ممالک اریٹیریا اور صومالیہ کے باشندے سوار تھے۔ یہ لیبیا کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے۔ قبل ازیں بحیرہ روم میں کشتیوں کے حادثات میں سینکڑوں افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔