سینٹ الیکشن‘ تحریک انصاف وفد کی عمران اسماعیل کی سربراہی میں پی ایس پی رہنمائوں سے ملاقات

15 فروری 2018

کراچی (خصوصی رپورٹر) تحریک انصاف کے رہنمائوں نے عمران اسماعیل کی سربراہی میں پی ایس پی رہنمائوں سے ملاقات کی۔ پی ایس پی رہنما رضا ہارون نے کہا کہ پی ٹی آئی کے ساتھ ملاقوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔ عمران اسماعیل کے شکرگزار ہیں کہ وہ ملنے آئے۔ پاکستان خصوصاً کراچی کی صورتحال پر گفتگو کی۔ عمران اسماعیل نے کہا کہ ملاقات کا مقصد سینٹ انتخابات بھی تھا۔ ہم اپوزیشن کو ساتھ ملانے کی کوشش کر رہے ہیں‘ متحدہ والے تو متحد ہی نہیں ہو رہے۔ ایسا نظام بنانا ہے جس میں ہمارے بچوں کو تحفظ ملے۔