فاروق ستار کو منانے کی کوششیں جاری‘ رابطہ کمیٹی کو عید گاہ گرائونڈ میں جنرل ورکرز اجلاس کی اجازت نہ ملی

15 فروری 2018

کراچی(نوائے وقت رپورٹ) ضلعی انتظامیہ کراچی نے ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کی عید گاہ گرائونڈ میں جنرل ورکرز اجلاس کی درخواست مسترد کردی۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق ناظم آباد‘ عید گاہ گرائونڈ کھیل کا میدان ہے۔ کھیل کے میدان میں سیاسی تقریب کی اجازت نہیں دے سکتے۔