گیس کی تقسیم کا فارمولا مشترکہ مفادات کونسل میں طے ہوناچاہیے : سپریم کورٹ

15 فروری 2018

اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران اٹارنی جنرل سمیت تمام ایڈووکیٹ جنرلز کو معاونت کیلئے نوٹس جاری کر دئیے جبکہ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے ہیں کہ بلوچستان کی گیس سے پوراملک مستفیدہوا۔یہ بڑااہم آئینی معاملہ ہے۔ بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں بنچ نے صوبوں کے درمیان گیس کی تقسیم سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے بلوچستان کی گیس سے پوراملک مستفیدہوا۔بلوچستان کے لوگوں کوگیس نہیں ملتی تھی۔کوئٹہ میں لوگ لکڑی اورکوئلے سے چولہے جلاتے تھے۔چیف جسٹس نے کہا گیس کی تقسیم کافارمولہ مشترکہ مفادات کونسل میں طے ہوناچاہئے۔یہ بڑااہم آئینی معاملہ ہے۔اس پر عدالت نے اٹارنی جنرل اشتراوصاف سمیت تمام ایڈووکیٹس جنرل کومعاونت کیلئے نوٹس جاری کردیئے۔واضح رہے کہ پشاوراورسندھ ہائیکورٹ کے فیصلوں کیخلاف کمپنیوں نے اپیل دائرکررکھی ہے۔ہائی کورٹس نے فیصلوں میں گیس پیداکرنیے والے صوبے کوترجیح دینے کاحکم دیاتھا۔
سپریم کورٹ