جنرل بس سٹینڈ پر کام کرنے والے سینیٹری ورکرز کی ہڑتال‘ جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر

15 فروری 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر جنرل بس سٹینڈز پر کا کرنے والے سینیٹری ورکرز نے ہڑتال کر دی جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے مسافروں میں بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا تفصیل کے مطابق ضلعی انتظامیہ نے جنرل بس سٹینڈز کی صفائی کا ٹھیکہ سجاد احمد نامی شخص کو دیا ہے جسنے گزشتہ 2 ماہ سے عملہ صفائی کو تنخواہیں جاری نہیں کیں جس پر عملہ صفائی نے کام چھوڑ کر ہڑتال کر دی ہے عملہ صفائی کی ہڑتال کے باعث جنرل بس سٹینڈز پر جگہ جگہ گندگی اور کوڑاکرکٹ کے ڈھیر لگ گئے ہیں جس سے جنرل بس سٹینڈز پر آنے والے مسافروں میں تعفن کی وجہ سے بیماریاں پھیلنے کے خدشات میں اضافہ ہو گیا ہے اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹھیکیدارکو چیک جاری نہیں کئے گئے اور اس نے عملہ صفائی کی تنخواہیں روک لی ہیں اس سلسلے میں سپرنٹنڈنٹ جنرل بس سٹینڈز مظہر خان سے بات کرنے کی کوشش کی گئی تو ان کا فون مسلسل بند ملا۔
سینیٹری ورکرز/ ہڑتال