دشمن پاک چائنا ترقی کے خلاف سازش کر رہا ہے: میاں مقصود احمد
ملتان (نامہ نگار خصوصی) امیرجماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمدنے کہاہے کہ جنوبی ایشیامیں پائیدار امن کے لیے افغانستان میں امن ناگزیر ہے۔خطے کاامن افغانستان کے امن سے جڑا ہوا ہے۔جب تک ہندوستان کاامریکی سرپرستی میں افغانستان میں کردارختم نہیں کردیاجاتاخطے میں جنگ کے خطرات منڈلاتے رہیں گے۔پاکستانی آرمی چیف کایہ کہنا کہ امن کاراستہ افغانستان سے گزرتا ہے بالکل درست اور حقائق کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہاکہ ایک منظم سازش کے تحت دشمن قوتیں پاکستان اور چین کی ترقی کو روکنے کے لیے گھناﺅنے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری کے خلاف بھارتی حکمران کھلم کھلا دھمکیاں دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پُرامن ملک ہے اور خطے میں مثبت اورتعمیری سرگرمیوں کاخواہش مندہے مگر بدقسمتی سے بھارت کابڑھتاہواجنگی جنون اور انتہاپسندہندوﺅں کی سازشیں اپنی تمام حدود پار کرچکی ہیں۔
مقصود احمد