100 میگاواٹ قائداعظم سولر پاور پلانٹ کیلئے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا فیصلہ

15 فروری 2018

ملتان (نامہ نگار خصوصی) وفاقی حکومت نے 100 میگاواٹ پیداواری استعداد کے حامل قائداعظم سولر پاور پلانٹ کے لئے مالی سال 2018-19 کے بجٹ میں رقم مختص کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ رقم ٹرانسمیشن لائنوں کی تنصیب اور استعداد کار میں اضافے پر خرچ ہو گی۔ حکومت نے پاور پلانٹ کو فروخت کرنے کیلئے مختلف اقدامات کئے تھے لیکن پرائیویٹائزیشن کے عمل میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جس پر حکومت نے 100 میگاواٹ سولر پلانٹ کو حکومتی انتظام میں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔
سولر پلانٹ