پیرس: پے در پے 6 افراد کو چھرا گھونپنے والا شرابی گرفتار
پیرس(اے ایف پی) شمالی پیرس میں 6 افراد کو چھرا گھونپنے والے شخص کو پولیس نے گزشتہ رات شراب کے نشے میں مدہوش گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق لوگوں کو چھرا گھونپنے کے واقعہ کا آغاز رات 11بجے کے قریب ہوا اس نے اپنے سامنے آنے والے 6 افراد کو باری باری زخمی کیا۔ حملہ آور کو واقعہ کے دو گھنٹے بعد نشے کی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ زخمیوں کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے سب زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
گرفتار