اسلام آباد پولیس کے67 افسران کی اگلے عہدوں پر ترقی

15 فروری 2018


اسلام آباد (آن لائن) اسلام آباد پولیس کے67افسران کو اگلے عہدوں پر ترقی دے دی گئی جس کی آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے ترقیوں کی منظوری دے دی۔ ترقی پانے والوں میں12سب انسپکٹرز سے انسپکٹرز،18 اے ایس آئیز سے سب انسپکٹرز اور 37ہیڈ کانسٹیبلز سے اے ایس آئی شامل ہیں۔آئی جی اسلام آباد نے ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے۔
ترقی