ڈولفن فورس نے پہلی مرتبہ 2 ڈاکو پکڑ لئے‘ نقدی اور اسلحہ برآمد
ملتان (کرائم رپورٹر) ڈولفن فورس نے پہلی مرتبہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا واضح رہے کہ ڈولفن اہلکاروں کو اطلاع ملی کہ ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزمان آصف اور حشمت طارق روڈ پر موجود ہیں جس پر اہلکاروں نے دونوں ملزمان کو گرفتار کرایا جن کے قبضہ سے ہزاروں روپے نقد رقم و اسلحہ برآمد ہوا ملزمان کے خلاف تھانہ کینٹ میں کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔معلوم ہوا ہے کہ طارق روڈ سے گرفتار ہونے والے ڈاکو¶ں نے دولت گیٹ چوک پر واقع کارپوریشن کی دکان میں واردات کی اور سلی خانہ چوک پر فائرنگ کی جس کے بعد ایم ڈی اے چوک پر پینٹ ہا¶س پر واردات کرکے فرار ہوئے تھے ڈولفن فورس کی جانب سے طارق روڈ پر ڈاکو¶ں کوروکا کیا گیا تو انہوں نے ڈولفن اہلکاروں پر فائرنگ کر دی تاہم اہلکاروں نے ملزمان کو گرفتار کر کے تھانہ کینٹ کے حوالے کر دیا ۔ ملزمان سے 2 لاکھ 19 ہزار روپے مسروقہ نقدی‘ موٹرسائیکل و اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔
ڈولفن فورس/ ڈاکو گرفتار