بچی سے زیادتی‘ نوجوان پکڑا گیا‘ 2 بچوں سے بدفعلی ‘ ملزم فرار

15 فروری 2018

وہاڑی‘ ماچھیوال‘ شجاع آباد‘ کوٹ ادو (خبرنگاران‘ نامہ نگاران) 5 سالہ بچی سے زیادتی ملزم گرفتار 2 بچوں سے بدفعلی ملزم فرار مقدمات درج ۔ تفصیل کے مطابق نواحی گا¶ں 186 ای بی ے رہائشی ملک مشتاق احمد کی پانچ سالہ بیٹی جو گھر پرموجود تھی کہ 513 ای بی کا رہائشی نوجوان جس کی عمر تقریباً بائیس سال بتائی جا رہی ہے گا¶ں میں سپارے بیچنے آیا اور ان کا دروازہ کھٹکھٹا کر بچی ”ح“ سے پانی مانگا اور پانی پینے کے بعد بچی کو لیکر قریبی بھینسوں کے بھانے میں لے گیا اور مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے لگا بچی کی چیخ و پکار پر والدین اور اہلیان دیہہ موقع پر پہنچ گئے اور ملزم کو پکڑ لیا بعدازاں پولیس تھانہ صدر کے حوالہ کر دیا پولیس ترجمان کے مطابق بچی بالکل ٹھیک ہے تاہم تسلی کیلئے اس کا میڈیکل کروایا جا رہا ہے ۔ شجاع آباد سے خبرنگار کے مطابق بیرون چوطاقہ گیٹ کا رہائشی فیاض کا دس سالہ بچہ زین گلی میں کھیل رہاتھاکہ ملزم لیلا نے زین کو کہاکہ میں نے تمہارے والد کی رقم واپس دینی ہے میرے ساتھ آﺅ میں تمہیں رقم دے دوں ملزم لیلا دس سالہ زین کو اپنے ساتھ ایک ویرانے کمرے میں لے گیا اور زین کو رسیوں سے باندھ کر اس ک ساتھ بدفعلی کرتارہا جس سے زین بے ہوش ہوگیا ہوش میں آنے کے بعد زین گھر آیا اور اپنے والد کو لیکر تھانہ سٹی پہنچ گیا تھانہ سٹی پولیس نے ملزم لیلا کے خلاف بدفعلی کامقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کردی لیکن پولیس تاحال ملزم کوگرفتارکرنے میں ناکام ہے۔ ایس ایچ او محمداکرم کمبو ہ نے کہاکہ ہم جلد ہی ملزم کوگرفتارکرلیں گے۔ کوٹ ادو سے خبرنگار کے مطابق نوجوان نے 13 سالہ بچے کو بدفعلی کا شکار بنا ڈالا ۔ویڈیو بنا کر خاموش رہنے کی دھمکی دی جبکہ بچے نے گھر آکر بتایا کہ اشرف کلاسرہ نے گھر سے میٹر اٹھا کر لانے کے بہانے اس کو موٹرسائیکل پر بٹھا لے گیا اور مکان میں لے جاکر اسلحہ کے زور پر بدفعلی کی اور ویڈیو بنا لی ہے رابطہ پر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ملزم فرار ہو گیا۔
بدفعلی