انسداد پولیو مہم، آج سے فالو اپ شروع
ملتان (سٹاف رپورٹر) محکمہ صحت کے زیر اہتمام پولیوسے بچا¶ کیلئے 3 روزہ انسداد پولیو مہم گزشتہ روز ختم ہو گئی۔ آج 15 فروری سے 2 روزہ فالو اپ شروع ہو گا۔ محکمہ صحت کی طرف سے 2 ہزار سے زائد ٹیموں نے 3 روز میں 8 لاکھ‘ 63 ہزار بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلانے تھے تاہم محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق 96 فیصد بچوں کو قطرے پلائے گئے ہیں۔ دیگر 4 فیصد بچے گھروں پر موجود نہ ہونے کے باعث پولیو سے بچا¶ کے قطرے پینے سے محروم رہ گئے ہیں۔ مذکورہ 4 فیصد بچوں کو محکمہ صحت کی ٹیمیں آج سے شروع ہونے والے 2 روزہ فالو اپ میں پولیو سے بچا¶ کیلئے قطرے پلائیں گی۔ فالو اپ کل 16 فروری کو ختم ہو گا۔
انسداد پولیو