حکمرانوں کو سردار عبدالرب نشتر جیسے رہنماﺅں کو مشعل راہ بنانا ہوگا: عنایت علی

15 فروری 2018

ملتان (خبر نگار خصوصی) سردار عبدالرب نشترؒ محسن ملتان و جنوبی پنجاب ہیں۔ تحریک پاکستان سے قیام پاکستان تک کی جدوجہد بے لوث خدمت قابل تحسین ہے۔ آج کے حکمرانوں کو بھی سردار عبدالرب نشتر جیسے رہنماﺅں کو مشعل راہ بنانا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار مقررین عنایت علی قریشی، چیف رپورٹر روزنامہ نوائے وقت ملتان سید نوید انجم شاہ، سید محمد علی رضوی، ملک عرفان اتیرا صدر اخبار فروش یونین ملتان، رانا اسلم ساغر، شیخ صلاح الدین عمر، مشرف علی قریشی، نصرت محمود خان، الحاج اشرف قریشی، افتخار مغل، محمد ارشد خان کونسلر، قاری غلام دستگیر حامدی، سعید اللہ شیخ، حافظ محمد ظفر قریشی، کاشف حسین صدیقی، میزبان بابر خان وارثی، عیسیٰ بھٹہ نے نگار وطن اصلاحی کمیٹی ملتان، ایجوکیشنل اینڈ سوشل فورم اور نظریہ پاکستان فورم کے زیر اہتمام سردار عبدالرب نشتر کی 60 ویں یوم وفات کے موقع پر منعقدہ تقریب وارثی ہاﺅس میں خطاب کرتے ہوئے کیا صدارت پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی مہمانان خصوصی سید نوید انجم شاہ اور ملک عرفان اتیرا تھے۔ ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ ڈاکٹر مجید نظامی مرحوم نے نظریہ پاکستان ٹرسٹ کے ذریعے نظریہ پاکستان فورم کا جو پودا لگایا تھا آج درخت بن کر روزنامہ نوائے وقت کے ساتھ دو قومی نظریے کو فروغ دیتے ہوئے نسل نو تک تحریک پاکستان کے رہنماﺅں کارکنوں بانیان پاکستان کی خدمات، جدوجہد اور کاوشوں سے آگاہی دے رہا ہے۔ دریں اثناءایجوکیشن اینڈ سوشل فورم اور نظریہ پاکستان سوسائٹی کے اشتراک سے گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول میں سردار عبدالرب نشتر کانفرنس منعقد ہوئی۔ صدارت پروفیسر عنایت علی قریشی نے کی جبکہ مہمان خصوصی رانا محمد اسلم ساغر تھے۔ محمد علی رضوی، پروفیسر عنایت علی قریشی نے کہا عبدالرب نشتر وہ محب وطن اور قائداعظمؒ کے معتمد ساتھی تھے وہ قائداعظم کے کردار کا مظہر تھے۔
سردار عبدالرب نشتر