بلاول بھٹو 20 فروری کو ہولو گرام ٹیکنالوجی کے ذریعے جلال پور کے عوام سے خطاب کریں گے
جلال پورپیروالہ(نامہ نگار)20فروری کو ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے بلاول بھٹو جلال پور کے عوام سے خطاب کریں گے۔تفصیل کے مطابق پیپلز پارٹی تحصیل جلال پورکا اجلاس تحصیل صدر حاجی حامد علی بھٹی کی زیرصدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں بلاول بھٹو کے ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے خطاب کے پروگرام کیلئے لائحہ عمل بنانے اور پروگرام کو کامیاب کرنے کا عزم کیا گیا۔اس موقع پر سابق چیئرمین بیت المال نذیرقاسم جعفری،خواجہ رفیق،مرید حسین بھٹو،ملک عارف گھلو،غلام رضا ماہڑہ،انجینئر تنویر اقبال بھٹی،شیخ فیاض ایڈووکیٹ،نبی بخش پکھی وار سمیت دیگر شریک تھے۔
بلاول بھٹو خطاب