نوجوان نسل پر اعتماد‘ ذہین اور نظم و ضبط کی بہترین مثال ہے: گورنر پنجاب

15 فروری 2018

بہاولپور(بیورورپورٹ) نوجوان نسل پر اعتماد، ذہےن اور نظم و ضبط کی بہترےن مثال ہے۔ ےہ بات گورنر پنجاب ملک محمد رفےق رجوانہ نے صادق پبلک سکول کے 64وےںسالانہ فا¶نڈرز ڈے کے موقع پر بطور مہمان خصوصی تقرےب سے اپنے خطاب مےں کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس سکول جےسی عظےم درس گاہ جنوبی پنجاب مےں ترقی کی بنےاد تصور کی جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس درس گاہ سے فارغ التحصےل طلبا و طالبات ملکی ترقی، سےاست اور دےگر شعبہ ہائے زندگی مےں ملک و قوم کی خدمت مےںمصروف عمل ہےں۔ انہوں نے کہا کہ صادق پبلک سکول مےں بلا تفرےق تمام صوبوں سے تعلق رکھنے والے بچے حصول تعلےم مےں مشغول ہےں جو اس علاقے کے لےے اےک اعزاز ہے۔ انہوں نے کہا صادق پبلک سکول کا قےام اس عظےم درس گاہ کے بانی سر صادق محمد خان عباسی کا اےک عظےم کارنامہ ہے۔ انہوں نے کہا اس ادارے مےں بچےاں بھی زےر تعلےم ہےں جن کا ڈسپلن ، امتحانات مےں بہترےن کارکردگی کے مظاہرے اور ہم نصابی سرگرمےوں میں شرکت دےکھ کر بہت خوشی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو پراعتماد بنانا ہے تاکہ وہ دور حاضر کے چےلنج کا بلا خو ف و خطر اور رکاوٹ سامنا کر سکےں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کے کارنامے اور کارکردگی دےکھ کر مجھے ان پر فخر ہے اور اطمےنان ہے کہ کل وہ کامےابی سے ہمارے ملک و قوم کی باگ ڈور سنبھالےں گے۔ انہوں نے کہا ہمارے سکےورٹی ادارے ، پولےس، فوج، رےنجرز کے جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پےش کر کے ملک و قوم کو اندرونی خطرات سے محفوظ بنا دےا ہے۔انہوں نے کہا کہ ذرائع ابلاغ کا فرض ہے کہ مثبت سوچ کو تقوےت دی جائے کےونکہ ماےوسےوں کے سمندر مےں ہی امےدوں کے جزےرے بنتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ نئی نسل کو پر اعتماد بنانااور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہم سب پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمےں نئی نسل پر مثبت سوچ کی مہر ثبت کرنی ہے اوران کو پر اُمےد بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منفی رجحانات کے اثرات ترقی و خوشحالی مےں رکاوٹ بنتے ہےں۔ انہوں نے کہا کہ اندھےرے مےں ہمےں اپنے حصہ کی شمع روشن کرنے کا فرض نبھانا ہے۔ انہوں نے کہا والدےن مبارک باد کے مستحق ہےں جن کے ہونہار بچے، بچےوں نے مےڈلز اور انعامات حاصل کےے۔ انہوں نے نوجوان نسل کو پےغام مےں کہا کہ وہ شاہےن ہےں اور بادِ مخالف صرف ان کے حوصلہ کو جانچنے اور ان کو اور اونچا اڑانے کے لےے ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا و طالبات کو پاکستان کا پرچم سربلند رکھنے کے لےے ان تھک محنت کرنا ہوگی۔قبل ازےں صادق پبلک سکول کے پرنسپل پروفےسر مےاں محمد احمد نے اپنی تقرےر مےں سکول کی تارےخ، نصابی ، غےر نصابی اور ہم نصابی سرگرمےوں مےں ملکی و بےن الاقوامی سطح پر سکول کی کامےابےوں سے آگاہ کےا۔ اس موقع پر سکول کے طلبا وطالبات کے چاک و چوبند دستوں نے گورنر پنجاب کو گارڈ آف آنر پےش کےا۔ ہےڈبوائے دانےال احمد خان اور ہےڈ گرل لائبہ سرفراز نے اپنی تقارےر مےں سکول مےں بےتے اےام کو ےاد کےا۔ گورنر پنجاب نے اس موقع پر طلباوطالبات مےں 40سے مےڈل اور دےگر انعامات تقسےم کےے۔ اس قرےب مےں جی او سی65ڈوےژن مےجر جنرل معظم اعجاز، وائس چانسلر اسلامےہ ےونےورسٹی ڈاکٹر قےصر مشتاق، فرحت عزےز مزاری، راحےل صدےقی سمےت دےگر عمائدےن علاقہ نے شرکت کی۔
گورنر