شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں میں داخلہ پر پابندی

15 فروری 2018

اسلام آباد(نمائندہ نوائے وقت)چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے عادی درخواست گزار شاہد اورکزئی کے سپریم کورٹ آف پاکستان کی تمام رجسٹریوں میں داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ججوں کی تضحیک کی اجازت نہیں دیں گے اب کسی بھی جھوٹی پٹیشن کا دور ختم ہو گیا چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے شاہد اورکزئی کی جانب سے حال ہی میں سپریم کورٹ کے جج مقرر ہونے والے لاہور ہائی کورٹ کے سابق چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کے خلاف دائردرخواست کی سماعت کی۔چیف جسٹس نے شاہد اورکزئی پر اظہار ناراضگی کیا اورسپریم کورٹ کی تمام رجسٹریوں میں انکے داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شاہد اورکزئی سپریم کورٹ کی پرنسپل برانچ ہو یا رجسٹری برانچ کسی میں بھی نہیں جا سکتے۔عدالت نے جسٹس منصور علی شاہ کےخلاف شاہد اورکزئی کی درخواست خارج کر دی چیف جسٹس نے کہا کہ جھوٹی مقدمہ بازی کی اب کسی کو اجازت نہیں ہوگی چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ شاہد اورکزئی پٹیشن دائر کرنے کے عادی ہیں اور ججوں کی تضحیک بھی کرتے ہیں۔
شاہد اورکزئی