پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہار بر فیز مکمل

15 فروری 2018

اسلام آباد (آئی این پی) پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہار بر فیز مکمل ہوگیا۔ ان مشقوں کے دوران دونوں ممالک کی بحری افواج نے دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے سمیت مختلف عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا‘ دونوں ممالک کی بحری افواج کی مشقیں دیرہ الساحل سعودی عرب میں جاری ہیں‘ مشقوں میں دونوں ممالک کی بحری افواج نے لینڈنگ کرافٹ‘ اسنائپر فائرنگ سمیت دیگر حربی مشقوں کا عملی مظاہرہ کیا۔ بدھ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاکستان اور سعودی بحریہ کی اسپیشل آپریشنز فورسز کی مشترکہ بحری مشق افعیٰ الساحل کا ہاربر فیز مکمل ہوگیا ہے۔ سعودی اور پاک بحریہ کے کمانڈوز نے مختلف عملی مشقوں کا مظاہرہ کیا۔ دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو تباہ کرنے کی مشقیں بھی کی گئیں۔ دوسرے مرحلے میں کھلے سمندر میں مشقوں کا انعقاد کیا جائے گا۔ مشترکہ مشقوں سے دونوں بحری افواج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔
بحری مشقیں