ایک اور امریکی جج نے نوجوانوں کو بیدخلی سے تحفظ دینے والا پروگرام ختم کرنے کیلئے ٹرمپ کے حکمنامے پر عملدرآمد روک دیا

15 فروری 2018

نیویارک (اے ایف پی) دوسرے امریکی جج نے نوجوانوں کو بیدخلی سے تحفظ دینے والے ڈریمر پروگرام کو ختم کرنے کے ٹرمپ کے حکمنامے پر عملدرآمد رکوا دیا ہے۔ ڈاکا پروگرام ایسے افراد کو امریکہ سے نکالنے سے روکتا ہے جو اس وقت یہاں آئے جب وہ بچے تھے۔ سان فرانسسکو کے وفاقی جج نے جنوری میں ایسا فیصلہ دیا تھا، ستمبر 2017 میں ٹرمپ نے اس پروگرام کو ختم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کانگرس کو 6 ماہ کی مدت دی تھی کہ تاخیر کے حوالے سے فیصلہ کرے۔ 6لاکھ 90 ہزار افراد کو ڈاکا کے تحت تحفظ حاصل ہے۔
روک دیا