جنوبی افریقہ: صدر نے استعفیٰ نہ دیا تو پارلیمنٹ آج مواخذہ کرے گی

15 فروری 2018

جوہانسبرگ (اے ایف پی) جنوبی افریقہ کے صدر جیکب زوما نے حکومتی پارٹی اے این اسی کے کہنے پر استعفیٰ دینے سے انکار کرتے ہوئے ٹی وی انٹرویو میں کہا کہ پارٹی نے ان کے ساتھ غیر منصفانہ سلوک کیا ہے۔ یاد رہے صدر زوما پر کرپشن کے الزامات ہیں۔ اگر جیکب زوما نے استعفیٰ نہ دیا تو پارلیمنٹ آج صدر کا مواخذہ کرے گی۔ جنوبی افریقہ کی پولیس نے گزشتہ روز امیر ترین گپتا فیملی کے جوہانسبرگ میں واقع گھر پر چھاپہ مارا ہے، جن پر سکینڈل زدہ صدر جیکب زوما کے ماتحت مبینہ کرپشن میں مرکزی کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔ زوما کو حکمران اے این سی پارٹی کی جانب سے مستعفی ہونے کا حکم دیا جاچکا ہے۔ پولیس ترجمان ہنگوانی مولاڈزی نے زوما کی حکومت کے ماتحت سرکاری اداروں کی مبینہ کرپشن کا حوالہ دیتے ہوئے غیرملکی خبررساں ادارے کو بتایا کہ اب ہم کمپاؤنڈ سے نکل گئے ہیں، یہ سرکار کے معاملات سے متعلق جاری آپریشن کا حصہ ہے۔
جنوبی افریقہ/ صدر