گستاخانہ ذہن رکھنے والوں کے عزائم خاک میں ملا دینگے: خادم رضوی
میانوالی (نامہ نگار) قطب الاقطاب حضرت خواجہ محمد اکبر علی چشتی نظامی میرویؒ کے 61 ویں سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں، عرس کی تقریبات سجادہ نشین حضرت مولانا عبدالمالک چشتی میروی کی نگرانی میں ہوئیں۔ خصوصی نشستیں جامعہ اکبریہ اور عیدگاہ میں منعقد ہوئیں۔ خصوصی نشست کے بڑے اجتماع میں شامل ہزاروں عقیدت مندوں سے تحریک لبیک یارسول کے مرکزی امیر علامہ خادم حسین رضوی نے خطاب کرتے کہا کہ پاکستان اولیاء کرام کا فیضان ہے۔ اہلسنت کے علماء کرام اور مشائخ عظام نے قائداعظم محمد علی جناح کے ساتھ تحریک چلا کر مسلمانوں کو جہاد کے جذبے سے تیار کرکے پاکستان قائم کیا۔ اب پاکستان میں لادینیت پھیلانے، گستاخانہ ذہن رکھنے والے لادین عناصر کے مذموم عزائم خاک میں ملانے کے لئے تحریک لبیک یارسول میدان عمل میں ہے جو ان لادین ملحد اور گستاخانہ مذموم عزائم رکھنے والوں کے مذموم ہتھکنڈے ناکام بنا دیں گے۔ ختم نبوت پر رکیک حملے کرنے والے بے نقاب اور بے مراد ہوچکے ہیں۔ حضور نبی کریمؐ کے نظام کے نفاذ اور مقام مصطفیؐ کے تحفظ کیلئے تحریک لبیک یارسول ہر قربانی کے جذبے سے میدان میں ہے۔ عرس کی مختلف نشستوں سے حضرت صاحبزادہ محمد فیصل میروی، علامہ صاحبزادہ عبدالمالک چشتی، مولانا منظور عالم سیالوی اور دیگر علماء نے بھی خطاب کیا۔
خادم رضوی