عاصمہ جہانگیر کے قل میں عدالتی‘ سیاسی شخصیات کی شرکت‘ وزیراعلیٰ پنجاب نے گھر جاکر اہلخانہ سے تعزیت کی
لاہور (وقائع نگار خصوصی) معروف قانون دان، سماجی کارکن اور انسانی حقوق کی علمبردار عاصمہ جہانگیر کے قل اور دعا ان کی رہائش گاہ پر ہوئی، عدالتی و قانونی شخصیات، سیاسی راہنمائوں، سول سوسائٹی کے نمائندوں، بار کے عہدیداروں، ان کے عزیزو اقارب سمیت مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ عاصمہ جہانگیر اتوار کے روز حرکت قلب بند ہونے کے باعث وفات پا گئیں تھیں۔ دریں اثنا عاصمہ جہانگیر کی وفات پر اظہار افسوس کیلئے مختلف شخصیات کی آمد کا سلسلہ جاری رہا۔ شہباز شریف نے گزشتہ روز ان کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے مرحومہ کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جمہوریت، آئین کی بالا دستی اور قانونی کی حکمرانی و انسانی حقوق کیلئے ان کی خدمات کو یاد رکھا جائے گا۔
قل