میلوڈی ایوارڈ کی قریب9مارچ کوہو گی

15 فروری 2018

لاہور(کلچرل رپورٹر)ایشین ایکسی لینس میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ سیزن3کی تقریب9مارچ کو ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے زیراہتمام منعقد کی جارہی ہے جس میں الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کے لیونگ لیجنڈ ز جرنلسٹ ،کالم نگار ،کلچرل رپورٹرز،علاقائی رپورٹرز ، خواتین جرنلسٹس ، موسیقی سے وابستہ شخصیات کےساتھ سا تھ مختلف شعبہ جات کی شخصیات کو بھی ایوارڈز دئیے جائیں گے ۔ایشین میڈیا اینڈ میلوڈی ایوارڈ کے روح رواں سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکیؒ نے بتایا کہ سیزن 3کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔

اس کے ساتھ ساتھ ایوارڈز نامزدگیاںبھی شروع کر دی گئیں ہیں۔تقریب میں معروف گلوکار اور معروف اداکارائیں پرفارم کریں گی۔