اداکارہ میرا کی دادی انتقال کر گئیں

15 فروری 2018

لاہور (کلچرل رپورٹر)اداکارہ میراکی دادی 90برس کی عمرمیںانتقال کرگئیں۔مرحومہ کچھ عرصہ سے شدیدعلیل تھیں۔انہیں گلبرگ کے قبرستان میں سپرد خاک کردیاگیا۔ان کی نمازجنازہ میں شوبزسے تعلق رکھنے والوںکے علاوہ مختلف افرادنے شرکت کی ۔میراکی دادی مکہ کالونی گلبرگ میںمقیم تھیں ۔انتقال کے بعد میرااپنی والدہ شفقت زہرہ اوروالدسرورشاہ کے ہمراہ اپنی دادی کے گھرپہنچ گئیں ۔شوبزسے وابستہ افرادنے اداکار ہ میراسے انکی دادی کے انتقال پرافسوس کااظہا رکیاہے ۔