وقت نیو ز کے سینئر رپو رٹر اے کے محسن پر نا معلو م افراد کا حملہ

15 فروری 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وقت نیوز کے سینئر رپورٹر اے کے محسن پر نامعلوم افراد کا حملہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہاہے کہ حملہ کرنے والوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے، اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی خواجہ اظہار کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ ملزمان کو گرفتار کریں صحافیوں کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے ، صدر پاک سرزمین پارٹی انیس قائم خانی نے اے کے محسن پر نامعلوم افراد کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سندھ حکومت ملزمان کو فوری گرفتار کرے۔ سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے مطالبہ کیا کہ آئی جی سندھ واقعے کا نوٹس لیں ، امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت ملزمان کو بے نقاب کرے۔ وزیر اعلی سندھ ملزمان کی گرفتاری کیلئے اپنا کردار ادا کریں ، کراچی یونین آف جرنلسٹس دستور کے صدر سید افضال محسن، سیکرٹری حامد الرحمٰن اور مجلس عاملہ نے اے کے محسن پر نامعلوم افراد کے حملے کی شدید مذ مت کی ہے انہوں نے کہا کہ اے کے محسن پر حملے میں ملوث ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو صحافی برادری احتجاج پر مجبور ہوگی۔
اے کے محسن حملہ