متحدہ پاکستان کے انٹرا پارٹی الیکشن کے شیڈول کا اعلان

15 فروری 2018

کراچی(خصوصی رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے الیکشن کمیشن سیکریٹریٹ کی جانب سے انٹرا پارٹی الیکشن 2018کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا، جس کے مطابق 11فروری 2018کو پی آئی بی گرائونڈمیں منعقدہ جنرل ورکرز اسمبلی میں پیش کردہ قرارداد کی منظوری کی روشنی میںالیکشن کمیشن ایکٹ2017کی سیکشن نمبر 208کے تحت متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اپنے آئین کی شق 13کے تحت انٹرا پارٹی الیکشن کا انعقاد کرنے جا رہی ہے جس کے فارم متحدہ قومی موومنٹ الیکشن سیکریٹر یٹ مکان نمبر 270پی آئی بی کا لونی سے درج ذیل شیڈول کے تحت حاصل کئے جا سکتے ہیں، نا مزدگی فارم حاصل کرنے تاریخ 14فروری 2018، 9بجے صبح تا 12بجے دوپہر ہے جبکہ فارم حاصل کرنے کی آخری تاریخ 15-2-2018،1 بجے ہے ۔ فارمز کی اسکروٹنی (جانچ پڑتال) 16-2-2018، 9بجے صبح تا 12بجے دوپہر ہوگی جبکہ نا مزدگی پر اعترا ضا ت کی تاریخ16-2-2018، 1بجے دوپہر تا 3بجے دوپہرہے۔اعتر اضات پر سنوائی 16-2-2018،4 بجے شام تا 6بجے شام تک ہوگی، نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 16-2-2018،7بجے شام تا 8بجے رات ہے۔
انٹرا پا رٹی الیکشن