سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس ‘ ملزمان پر فرد جرم عائد،ملزموں کا صحت جرم سے انکار

15 فروری 2018

کراچی (وقائع نگار)انسدادہشتگردی کی عدالت نے سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں ملزمان پر فرد جرم عائد کردی ،ملزمان کے صحت جرم سے انکار پر عدالت نے تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کر لیاہے ۔بدھ کو 5 سال سے زائد زیر سماعت سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس میں اہم پیش رفت سامنے آگئی۔جیل میں قائم انسداہشتگردی کی عدالت نے تمام ملزمان پر فرد جرم عائد کردی۔ سماعت کے موقع پر ایم کیو ایم کے رہنما رئوف صدیقی پیش ہوئے جبکہ پولیس کی جانب سے رحمان عرف بھولا ،زبیر چریا سمیت دیگر کو پیش کیا گیا۔کمرہ عدالت میں ملزمان کی جانب سے صحت جرم سے انکار کرنے پر عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی افسر اور گواہوں کو طلب کر لیا دوسری جانب عدالت نے علی حسن قادری کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے سماعت 17 فروری تک ملتوی کردی۔
سانحہ بلدیہ فرد جرم