زیادہ دودھ کیلئے بھینسوں کو انجیکشن لگانے پر پابندی‘ نوٹیفکیشن جاری
کراچی (وقائع نگار) حکومت سندھ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے بھینسوں سے زائد دودھ لینے کیلئے لگائے جانے والے انجیکشن پر پابندی عائد کردی ہے یہ پابندی دفعہ144 کے تحت لگائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن محکمہ داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے یہ معاملہ اٹھایا تھا اور ایسے انجیکشنز پر پابندی لگائی تھی۔
انجیکشن/ پابندی