کراچی میں چھاپے،4 ملزم گرفتار ایرانی ڈیزل اور اسلحہ برآمد
کراچی ( کرائم رپورٹر) رینجرز نے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارکر چار ملزمان کوگرفتار اور اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل کے علاوہ اسلحہ او رمنشیات برآمد کرلیں پاکستان رینجرز سندھ کے ترجمان کے مطابق گڈاپ ٹائو ن میں ٹول پلازہ کے قریب ایک سوزوکی کو قبضے میں لے کر ڈیڑھ ہزار لیٹر اسمگل شدہ ایرانی ڈیزل برآمد کرکے دو ملزمان شاہد اور محمد ذیشان کو گرفتار کرلیا گیا۔ ملیر سٹی سے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ملزم نوید کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جب کہ کورنگی سے منشیات فروش عابد حسین مگسی کو گردفتار کیا گیا۔
کراچی/ چھاپے