قومی پرچم کی بے حرمتی پر امریکی اتھلیٹ نے معافی مانگ لی

15 فروری 2018

پیانگ چنگ (سپورٹس ڈیسک) امریکی گولڈ میڈلسٹ شاﺅن وائٹ نے قومی پرچم کی بے حرمتی ہونے پر معافی مانگ لی ۔ انہوں نے 2006ءاور 2010ءکے ونٹر اولمپکس گیمز میں بھی گولڈ میڈل جیتا تھا ۔ وہ جب گولڈ میڈل جیتنے پر امریکی پرچم جسم پر لپیٹے واپس گئے لیکن بعد میں پرچم جسم سے اتارا تو وہ زمین پر گھیٹتا گیا جس پر ان کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں جان بوجھ کر پرچم کی بے حرمتی نہیں کی ‘یہی پرچم میرے گھر پر بھی لہرا رہاہے ۔ مجھے امریکی ٹیم کا حصہ ہونے پر بہت فخر ہے اور کسی کی دل آزاری پر معافی چاہتاہوں ۔امریکی قوانین کے مطابق پرچم کو کسی صورت زمین‘پانی یا کسی اور چیز سے نہیں چھونا چاہئے۔پرچم کو بطور یونیفارم ‘بسترکے طور پر بھی استعمال نہیں کیا جاسکتا ہے ۔