کراچی: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) منگھوپیر میںپسندکی شادی کرنے والے جوڑے کے قتل میں ملوث مرکزی ملزم عبدالغنی کو پولیس نے گرفتار کرلیا جب کہ دیگر چار ملزمان احسان اللہ، علی گل ، مشتاق اور سہراب خان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔ ملزمان نے منگل کی شب گھر میں گھس کر میاں بیوی روزی خان اور زینب پر فائرنگ اور کلہاڑی کے وار کئے تھے جس کے نتیجے میں روزی خان ہلاک جب کہ اس کی بیوی زینب کو زخمی حالت میں اسپتال پہنچا کر اس کی جان بچالی گئی تھی۔ مقتول روزی خان اور زینب نے 14 ماہ قبل پسند کی شادی کی تھی اور دونوں کوئٹہ سے بھاگ کر کراچی آگئے تھے۔
پسند کی شادی/ گرفتار