وزیرداخلہ میرے خلا ف جھوٹی ایف آئی آرکا نوٹس لیں،ریاض اعوان

15 فروری 2018

کراچی( کرائم رپورٹر) معروف مزدور رہنما ریاض اختر اعوان نے کہاکہ اپنے گھر پر فائرنگ کرنے والے قبضہ گروپ کے ملزمان کی نشاندہی اور ایف آئی آر درج کرانے کی پاداش میں جیکسن پولیس نے ملزمان سے ملی بھگت کرکے میرے خلاف فائرنگ کا جھوٹا مقدمہ درج کرلیا ہے جس کا وزیر داخلہ سہیل انور سیال کو فوری نوٹس لینا چاہئے۔ جیکسن پولیس سے اس سلسلے میں پوچھ گچھ کرکے جھوٹا مقدمہ قائم کرنے میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کی جائے انہوں نے کہا کہ گزشتہ دنوں کیماڑی گلشن سکندر آباد میں قبضہ گروپ کے ملزمان نے میرے گھر پر فائرنگ کی تھی۔جس پر میں نے ملزمان مرید حسین، نواز، ناصر اور دیگر کے خلاف تھانے میں مقدمہ درج کرایا تھا انہوں نے الزام لگایا کہ ایک ملزم مرید حسین کی اہلیہ کی جانب سے میرے خلاف تھانے میں جھوٹی ایف آئی آر درج کی گئی ہے۔ جیکسن پولیس ملزمان سے ملی ہوئی ہے وزیرداخلہ اس صورتحال کا نوٹس لیں او رمجھے انصاف دلا کر میرے خلاف جھوٹی ایف آئی آر ختم کی جائے۔
ریاض اعوان